Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عدالت کا اخراج مقدمہ کی درخواست پر عثمان ڈار کو بیان حلفی جمع کروانے کا حکم

پولیس کا اقدام آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل کے منافی ہے، وکیل درخواستگزار
شائع 07 نومبر 2023 11:07am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور ہائی کورٹ نے اخراج مقدمہ کی درخواست پر سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں عثمان ڈار کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے جعلسازی کے مقدمے میں شریک ملزم کے بیان پر نامزد کیا۔

عثمان ڈار کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے کسی قانونی جواز اور شواہد کے بغیر مقدمےمیں نامزد کیا جو کہ یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل کے منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عثمان ڈار کی والدہ کا خواجہ آصف کو چیلنج

عمران خان نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت کی، 9مئی جنرل منیر کو ہٹانے کیلئے تھا، عثمان ڈار

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت بے بنیاد مقدمے سے نام خارج کرنے کاحکم دے جس کے بعد عدالت نے سابق رہنما تحریک انصاف کو اخراج مقدمہ کی درخواست پر بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دیا۔

Usman Dar

Lahore High Court