Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم نے کوئی سیاسی منصوبہ شروع نہیں کیا، پنجاب حکومت کا بلاول کے بیان پر ردعمل

الیکشن کمیشن کسی بھی منصوبے کی منظوری سے قبل تسلی کرتا ہے، ترجمان پنجاب حکومت
شائع 07 نومبر 2023 09:13am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ترجمان نگراں حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ ساڑھے 9 ماہ سے قائم صوبائی حکومت کا موازنہ سندھ سے کرنا سراسر غلط ہے۔

نگراں حکومت پنجاب کے ترجمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی کے تمام ترقیاتی کام روک دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی سیاسی منصوبہ شروع نہیں کیا اس بات کا الیکشن کمیشن کو یقین ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ اگر سندھ حکوت بھی اسپتالوں کی حالت بہتر کرنے کی اجازت مانگے گی اسے تو کیوں نہیں ملے گی۔

حکومت پنجاب کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نے منصوبے کیے وہ کسی بھی طرح سیاسی منصوبے نہیں ہیں اور الیکشن کمیشن کسی بھی منصوبے کی منظوری سے قبل تسلی کرتا ہے کہ یہ منصوبہ سیاست یا کسی جماعت کو فائدہ نہ دے بلکہ عوام کی فلاح کا منصوبہ ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ترقیاتی اسکیموں پر پابندی لگائی ہے مگر پنجاب اور وفاق میں ترقیاتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

سابق وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے بھائی محسن نقوی کی درخواست پر تو ایک دن میں ہی آٹو پر اجازت مل جاتی ہے مگر سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ کو اس کی اجازت نہیں دی جارہی، سندھ کے ساتھ سوتیلے جیسا سلوک ہورہا ہے۔

Bilawal Bhutto Zardari

Punjab Government

punjab care taker govt