ورلڈکپ کے دوران حارث رؤف کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آگئی
بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آگئی، کھلاڑی پسلیوں میں درد محسوس کر رہے ہیں اور ان کی انگلینڈ کے خلاف اہم ترین میچ میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی۔
فاسٹ بولر حارث رؤف کی پسلیوں میں درد محسوس ہونے پر کولکتہ کے مقامی ہوٹل میں ایم آر آرائی کروائی گئی، حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے میچ چھوڑ کر باہر چلے گئے تھے۔
ترجمان قومی ٹیم نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حارث روف کی پسلیوں کا احتیاطً ایم آر آئی کروایا گیا، حارث رؤف کا کولکتہ پہنچ کر ایم آر آئی کروایا گیا۔
ترجمان کے مطابق حارث رؤف پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں اور وہ انجری کا شکار نہیں ہوئے، حارث رؤف کی ایم آر آئی رپورٹ بھی تسلی بخش آئی ہے، فاسٹ بولر کا معائنہ میڈیکل پینل روزانہ کی بنیاد پر کرے گا۔
مزید پڑھیں
اینجلو میتھوز نے دنیائے کرکٹ کا حیران کن ریکارڈ اپنے نام کرلیا
پاکستان ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کیسے جاسکتا ہے؟ پوزیشن واضح ہوگئی
نیوزی لینڈ کیخلاف جیت کے بعد پاکستانی ٹیم پر جرمانہ، مگر کیوں؟
Comments are closed on this story.