Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق پاکستانی کرکٹر نے ورلڈ کپ کی ٹرافی کیلئے کس ٹیم کو فیورٹ قرار دیا؟

محمد یوسف کی بھارتی ٹیم کے حوالے سے اہم پیشگوئی
شائع 06 نومبر 2023 11:11pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے بھارتی ٹیم کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ روہت شرما کی قیادت والی ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں ناقابل شکست رہے گی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے کہا کہ مجھے بھارتی ٹیم میں کوئی کمزوری نہیں نظرآرہی یہی وجہ ہے کہ وہ ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھانے کے لیے فیورٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس بہترین بلے باز، بولر اور بہترین فیلڈنگ ہے اور جس طرح سے وہ اب تک پورا ایونٹ کھیلتے آئے ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ 2 مضبوط ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ بھارت ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں ہارے گا لیکن اگر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تو ان کے لیے یہ بدقستمی ہوگی۔

خیال رہے کہ بھارت اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کی پوزیشن پربراجمان ہے وہ ابھی تک اپنے 8 میچز میں کسی ٹیم سے کوئی مقابلہ نہیں ہاری ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کیسے جاسکتا ہے؟ پوزیشن واضح ہوگئی

ورلڈ کپ: سابق بھارتی کرکٹر کی پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق ایک اور پیشگوئی

ورلڈ کپ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے کون کون سے ریکارڈز بنائے؟

india

lahore

Pakistan Cricket Team

Indian cricket team

Mohammad Yousuf

ODI World Cup

world cup 2023

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

ICC ODI WORLD CUP 2023

world cup semi final