Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے

'تل ابیب میں موجود تمام سفارتی عملے کو مشاورت کے لیے پریٹوریا واپس بلایا جائے گا'
شائع 06 نومبر 2023 06:26pm
جنوبی افریقہ کی ایک وزیر خمبدزو انشاوہینی
جنوبی افریقہ کی ایک وزیر خمبدزو انشاوہینی

جنوبی افریقہ نے اسرائیل میں موجود اپنے تمام سفارت کاروں کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی ایک وزیر خمبدزو انشاوہینی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ تل ابیب میں موجود تمام سفارتی عملے کو مشاورت کے لیے پریٹوریا واپس بلایا جائے گا۔

وزیر خارجہ نالیدی پنڈور نے بھی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’ہم فلسطینی علاقوں میں بچوں اور معصوم شہریوں کے مسلسل قتل عام پر انتہائی فکر مند ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ردعمل اجتماعی سزا بن گئی ہے‘۔

مزید پڑھیں: لاطینی امریکا کے بعد افریقی ملک نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے محسوس کیا یہ ضروری ہے کہ ہم جنوبی افریقہ کی تشویش کا اشارہ دیتے ہوئے ایک جامع بندش (دشمنی) کا مطالبہ کرتے رہیں‘۔

اس سے قبل ترکی، اردن، بولیویا، ہنڈورس، کولمبیا، چلی اور بحرین نے بھی ایسا ہی کیا تھا۔

مزید پڑھیں: لاطینی امریکہ کے ممالک نے اسرائیل سے تعلقات توڑ لیے

بولیویا نے بھی غزہ میں اسرائیل کے مظالم کے بعد اس کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات منقطع کر دیے۔

Israel

South Africa

Recalls Ambassadors