Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی عزت اور وقار سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے، ذکا اشرف

بھارتی بورڈ نے پاکستانی قومی ترانہ بجایا، چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی
اپ ڈیٹ 06 نومبر 2023 10:27pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ بھارت کے بورڈ نے پاکستان کا قومی ترانہ بجایا، ہم نے ملک کی عزت کےلیے کام کرنا ہے۔

بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان کی عزت اور وقار سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے، انضمام الحق نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے، شاہد آفریدی بھی ایک بڑا نام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپنر نے کمال کی بیٹنگ کی ہے، بابراعظم نے کہا ہے کہ فکر نہ کریں پوری ٹیم زور لگائے گی، بابراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پوری ٹیم متحد ہے کوئی لڑائی نہیں ہوئی، کرکٹ دشمن فضول کہانیاں اڑا رہے ہیں۔ اللہ پاک ٹیم کو کامیاب کرے گا، میچ میں ایک ٹیم نے جیتنا ہوتا ہے اور ایک ٹیم نے ہارنا ہوتا ہے، میری دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

نیوزی لینڈ سے مقابلہ: پاکستان ڈی ایل ایس کے تحت فاتح قرار، سیمی فائنل کا چانس اب بھی باقی

طوفانی اننگ کھیلنے والے فخر نے ہر میچ کو ڈو اینڈ ڈائی قرار دے دیا

نیوزی لینڈ کیخلاف جیت کے بعد پاکستانی ٹیم پر جرمانہ، مگر کیوں؟

ذکا اشرف نے مزید کہا کہ ورلڈکپ میں کارکردگی کے حوالے سے ٹیم اور قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ ٹیکنیکل کمیٹی کرےگی۔

babar azam

PCB

Fakhar Zaman

Pakistan Cricket Team

zaka ashraf