Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اینجلو میتھوز نے دنیائے کرکٹ کا حیران کن ریکارڈ اپنے نام کرلیا

سری لنکن کھلاڑی اینجلو میتھیوز تاریخ کے پہلے ٹائم آوٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے
اپ ڈیٹ 06 نومبر 2023 10:44pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

سری لنکا کے کھلاڑی اینجلو میتھیوز تاریخ کے پہلے ٹائم آوٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے، میچ کے سری لنکن بیٹر کو وکٹ پر دیرسے آنے پر آؤٹ قرار دے دیا گیا۔

بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈکپ کے 38 ویں میچ کے دوران دنیائے کرکٹ کا حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں پہلی بار سری لنکا کے بلے باز اینجیلو میتھوز بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ ہوگئے۔

تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بیٹر کو ٹائم آؤٹ ہونے پر مخالف ٹیم کی اپیل پر آؤٹ دیا گیا۔

میتھیوز بین الاقوامی کرکٹ میں ٹائم آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں کیونکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بلے باز کو ٹائم آوٹ قرار دیا گیا ہے۔

اینجیلو میتھیوز ٹوٹا ہوا ہیلمٹ لے کر میدان میں آگئے تھے جس کے بعد لنکن کرکٹر نے میچ میں فیلڈ امپائر کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اجازت نہیں دی۔

بنگلایش کے کپتان شکیب الحسن سمیت کھلاڑیوں کی جانب سے ٹائم آؤٹ کا کہہ کر آؤٹ کرنے کی اپیل کی، امپائر نے اینجیلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ کی بنیاد پر آؤٹ قرار دے دیا۔

آئی سی سی قانون کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کو کسی بیٹر کے آؤٹ یا کریز چھوڑ کر جانے کے بعد2 منٹ میں گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے یعنی کسی بھی کھلاڑی کو وکٹ گرنے کے 2 منٹ کے اندر گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے لیکن میتھیوز ایسا نہیں کرپائے جس کی بنا پر امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔

اس طرح اینجلومیتھیوز پہلے کھلاڑی ہیں جو ٹائم آؤٹ کی وجہ سے آؤٹ قرار پائے۔

امپائر کی جانب سے ٹائم آؤٹ قرار دیے جان کے بعد اینجلو میتھیوز طیش میں آگئے اور انہوں نے گراؤند سے باہر جاکر اپنا ہیلمٹ نیچے پھینک دیا جبکہ ڈریسنگ روم کی طرف جاتے ہوئے بھی انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے غصے کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں

ورلڈ کپ میں شرمناک شکست ، سری لنکا نے پورا کرکٹ بورڈ برطرف کر دیا

سری لنکا کی مسلسل تیسری شکست، آسٹریلیا کو ورلڈکپ میں پہلی کامیابی مل گئی

india

cricket

Sri Lanka

Bangladesh

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

dehli

bangladesh vs sri lanka

angelo mathews

timed out