Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سانحہ بلدیہ کیس: ڈی جی نادرا کی درخواست پر فوری سماعت کی استدعا مسترد

ملزمان کے ریکارڈ کے لیے آئی جی کے پاس جائیں ہمارے پاس کیا لینے آئے ہیں، عدالت کا نادرا کے وکیل سے مکالمہ
شائع 06 نومبر 2023 12:23pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سندھ ہائی کورٹ نے بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے کیس میں ڈی جی نادرا کی درخواست فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی، عدالت نے نادرا کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے ریکارڈ کے لیے آئی جی کے پاس جائیں ہمارے پاس کیا لینے آئے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت کے دوران 50 ہزار سے زائد مفروراور اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے کیس میں ڈی جی نادرا کی درخواست فوری سماعت کی استدعامسترد کردی۔

عدالت نے نادرا کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کے ریکارڈ کے لیے آئی جی کے پاس جائیں ہمارے پاس کیا لینے آئے ہیں۔

نادرا کے وکیل نے کہا کہ ہم نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا ہے، وہ ملزمان کے شناختی فراہم نہیں کریں گے، تو نادرا کیسے بلاک کرے گا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس پہلے سے 24 نومبر کو لگا ہوا ہے، آئی جی سندھ سے ملیں اور ریکارڈ کا تبادلہ کریں۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے نادرا کو مفرور اور اشتہاری ملزمان کے شناختی بلاک کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

Sindh High Court

Baldia Factory Fire