Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ادویات کی جعلی فیکٹری پکڑی گئی، 5 ملزمان گرفتار

ملزمان سے جعلی ادویات کے 44 کارٹن برآمد کیے گئے، پولیس
شائع 05 نومبر 2023 11:03pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں سٹی پولیس نے جعلی فیکٹری پر چھاپا مار کر جعلی ادویات اور بام تیار کرکے فروخت کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے جعلی ادویات کے 44 کارٹن برآمد کیے گئے۔

برآمد کیے گئے کارٹن میں سے گرائپ واٹر کا ایک، گلوکوز کے چھ کارٹن سمیت بام برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں محمد فاروق، شاہ محمد شاہ، غلام حسین شاہ، حسن شاہ اور مراد علی شاہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: کھمبے کے ساتھ باندھے گئے چور کو مسلح ساتھی چُھڑا لے گئے

کراچی : تین نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا مقدمہ شہری کی مدعیت میں درج

کوئٹہ میں کانگو وائرس سے ایک ڈاکٹر چل بسا

ملزمان جعلی ادویات تیار کرکے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

karachi

medicine

Crime

Fake documents

Fake Medicine