Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلدیہ کی پسماندگی دیکھ کر خالد مقبول نے مجھے یہاں سے نامزد کردیا، مصطفی کمال

ہم نے راتوں کو جاگ کر آپ کی صبح بہتر بنانے کی کوشش کی، رہنما ایم کیو ایم
شائع 05 نومبر 2023 10:51pm

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم نے راتوں کو جاگ کر آپ کی صبح بہتر بنانے کی کوشش کی ہے، اللّٰہ نے ہماری بات آپ کے دل میں ڈالی ہے تو رب کو پتہ ہے ہماری نیت صاف ہے، بلدیہ کی پسماندگی دیکھ کر خالد مقبول نے مجھے یہاں سے نامزد کردیا۔

کراچی کے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعیدآباد میں عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آپ ایم کیو ایم کو اپنی پارٹی سمجھیں، ہم پر جو واجب نہیں تھا اس سے زیادہ قرض ادا کیا ہے، ہمارے قول و فعل میں تضاد نہیں ہے۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ آج تک کسی پارٹی نے اپنے لیڈر کو الگ نہیں کیا، صرف ایم کیو ایم ہے جس نے لیڈر سے علیحدگی اختیار کی۔

مصطفیٰ کمال کہنا تھا کہ الیکشن کون جیتے، کون ہارے لیکن بلدیہ کے عوام نے ایم کیو ایم پاکستان کا دل جیت لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ کے عوام کی غربت و پسماندگی دیکھ کر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بلدیہ سے مجھے نامزد کردیا ہے، ماضی میں بلدیہ کے حالات ایسے نہ تھے، بلدیہ ٹاؤن کے عوام کو حب ڈیم سے 7 لاکھ گیلن پانی ہم نے دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج بلدیہ ٹاؤن کی لائن میں لاتعداد غیرقانونی کنکشن کر کے اسے تباہ کر دیا گیا ہے، بلدیہ ٹاؤن کے عوام سے کہتا ہوں تمام بروں میں ہم کم برے ہیں اور ہم اپنی برائی مزید کم کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

جماعت اسلامی سے بڑا منافق اور مہاجر دشمن کوئی نہیں، ایم کیو ایم

سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے، دھرتی ماں صرف پاکستان ہے صوبے نہیں، خالد مقبول

فاروق ستار کی مفتاح اسماعیل کو ایم کیوایم میں شمولیت کی دعوت

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ 15 برس میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے بلدیہ ٹاؤن سمیت کراچی کو مکمل تباہ کردیا، بلدیہ ٹاؤن میں اسٹیڈیم کالج پارک اسپتال بنائے مگر اسے سنبھالنے کے بجائے تباہ کر دیا گیا۔

karachi

MQM

mustafa kamal

MQM Pakistan

Baldia Town

Public relations campaign