Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نیوزی لینڈ کیخلاف جیت کے بعد پاکستانی ٹیم پر جرمانہ، مگر کیوں؟

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے امپائرز کے فیصلے کو تسلیم کرلیا
شائع 05 نومبر 2023 04:56pm

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو ایک بار پھر جرمانہ کردیا گیا۔

گزشتہ روز بھارتی شہر بنگلورو میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران پاکستانی ٹیم کو مقررہ وقت سے 2 اوورز پیچھے ہونے کی وجہ سے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق مقررہ وقت سے کم اوورز کرنے پر ہر اوور پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے اور پاکستانی ٹیم وقت سے 2 اوور پیچھے تھی جس کے باعث پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10، 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امپائرز کی رپورٹ پر پاکستان ٹیم کو جرمانہ کیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلطی کو تسلیم اور جرمانے کی سزا کو قبول بھی کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 28 اکتوبر کو ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھی پاکستان ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد ہوا تھا۔

جنوبی افریقا کی اننگز کے دوران پاکستانی ٹیم مقررہ وقت میں 4 اوورز پیچھے تھی جس کے باعث قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ لگایا گیا تھا جسے پاکستانی کپتان بابراعظم نے قبول کیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان نے ڈک وَرتھ لوئس (ڈیس ایل ایس) میتھڈ کے تحت میچ میں 21 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، میچ میں فخر زمان نے 81 گیندوں پر 126 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جس میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

دوسری جانب ورلڈ کپ میں بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں تاہم آسٹریلیا تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن کیلئے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان مقابلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ روز میچ کے بعد قومی ٹیم کا رن ریٹ بھی بہتر ہوکر مثبت ہوگیا ہے۔

سیمی فائنل میں جانے کے لیے گرین شرٹس ایک فتح کی دوری پر ہیں، پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں نہ صرف قائم ہیں بلکہ مزید بڑھ گئی ہیں لیکن اس کے لیے یہ دعا کرنا ہوگی کہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ میں سری لنکا کو فتح ملے، اگر کیویز جیتے تو پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں

طوفانی اننگ کھیلنے والے فخر نے ہر میچ کو ڈو اینڈ ڈائی قرار دے دیا

نیوزی لینڈ سے مقابلہ: پاکستان ڈی ایل ایس کے تحت فاتح قرار، سیمی فائنل کا چانس اب بھی باقی

پاکستان ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنل میں کس طرح پہنچ سکتا ہے

پاکستان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے،بابر الیون کو مقررہ وقت پر 2 اوور کم ہونے پر جرمانہ کیا گیا،آئی سی سی نے امپائرز کی رپورٹ پر پاکستان ٹیم کو جرمانہ کیا۔قومی ٹیم نے گزشتہ روز ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کو ڈی ایل میتھیڈ کے تحت 21 رنز سے شکست دی تھی۔

india

cricket

New Zealand

ICC

Pakistan Cricket Team

fine

Bengaluru

Pakistan vs New Zealand

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023