Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی: 9 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم باپ گرفتار

متاثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پرتھانہ وارث میں مقدمہ درج ہے
شائع 05 نومبر 2023 03:50pm
ملزم اعظم سلاخوں کے پیچھے۔ فوٹو:آج نیوز
ملزم اعظم سلاخوں کے پیچھے۔ فوٹو:آج نیوز

تھانہ وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی سگی بیٹی سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم باپ کو گرفتار کرلیا۔مقدمہ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے

پولیس حکام کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کی حدود میں سفاک ملزم نے اپنی 9 سالہ بچی سے زیادتی کی تھی، واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پر تھانہ وارث میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مدعیہ مقدمہ نے بیان دیا کہ ملزم محمد اعظم نے میری 09سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

حکام نے بتایا کہ وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اعظم کو گرفتار کرلیا ہے، اور متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

Child Rape

Child Abuse

Punjab police