Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ میں کانگو وائرس سے ایک ڈاکٹر چل بسا

اسپتال کے ڈاکٹروں سمیت عملے کے 8 افراد وائرس کا شکار ہوئے تھے
شائع 05 نومبر 2023 02:54pm
تصویر — ڈبلیو ایچ او/ فائل
تصویر — ڈبلیو ایچ او/ فائل

کوئٹہ میں کانگو وائرس کا شکار ہونے والا ڈاکٹر انتقال کرگیا۔

شہر کے سول اسپتال کے ڈاکٹروں سمیت عملے کے 8 افراد کانگو وائرس کا شکار ہوگئے تھے، جن میں سے ایک ڈاکٹرشکراللہ انتقال کرگیا۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق 8 میں سے سات افراد کو تشویشناک حالت میں ائیرایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر شکراللہ تین روز پہلے کانگو وائرس سے متاثر ہوئے تھے، جو دوران علاج ہی انتقال کرگئے۔

کوئٹہ کے سول اسپتال، شیخ زید اسپتال اور فاطمہ جناح اسپتال میں آئیسولیشن وارڈ قائم کردیے گئے ہیں۔

دوسری جانب نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کوئٹہ میں کانگو وائرس کے باعث ڈاکٹر شکر اللہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے جاں بحق ڈاکٹر شکر اللہ کے خاندا ن سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شکر اللہ نے اپنی جان دے کر دکھی انسانیت کی خدمت کی مثال قائم کی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ کانگو وائرس کے مریضوں کے علاج میں مصروف تمام ڈاکٹرز کو سلیوٹ کرتا ہوں، اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ڈاکٹرز پر قوم کو فخر ہے۔

بلوچستان

quetta

congo virus