Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ذکا اشرف کا فخر زمان کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

ذکا اشرف نے فخر زمان کی بنگلور میں بارش سے پہلے126 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی پرفارمنس کو سراہا۔
شائع 04 نومبر 2023 10:35pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے فخر زمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے اور ان کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

ذکا اشرف نے فخر زمان کی آج کی 126 رنز کی ناقابل شکست اننگز کو سراہا۔ شاندار پرفارمنس پر ان کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

ذکا اشرف نے کہا کہ مجھے امید ہے آپ آئندہ میچوں میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح کے بعد اوپنر فخر زمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ ہر گیم ہمارے لیے ڈو اور ڈائی والی ہے، پلان کے مطابق بیٹنگ کی، آج میرا لکی دن تھا۔

خیال رہے کہ فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ہے جس میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل ہیں۔فخر کی بہترین بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے ہرا دیا ہے۔

PCB

Fakhar Zaman

Pakistan vs New Zealand

zaka ashraf

One Million