پولیس نے نور اللہ ترین کی 10 مقدمات میں گرفتاری ظاہر کردی
گذشتہ ماہ محکمہ داخلہ نے ایم پی اوتحت نظربند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا
انسدادد ہشتگردی عدالت میں پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) سندھ کے صدر نوراللہ ترین کی 10مقدمات میں گرفتاری ظاہر کردی ہے۔
کیس کے تفتیشی افسران نے متعلقہ عدالتوں سے اجازت حاصل کرلی ہے، ان کے خلاف گلشن معمار، سھراب گوٹھ، سچل تھانہ، آرٹلری میدان تھانے میں مقدمات درج ہیں۔
واضح رہے کہ نوراللہ ترین کے خلاف درج مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں، گذشتہ ماہ محکمہ داخلہ نے ایم پی او تحت نظر بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔
ptm
Sindh High Court
مقبول ترین
Comments are closed on this story.