Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں فضائی آلودگی سے ایک ہی دن میں67 ہزار افراد مختلف امراض میں مبتلا

24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 2 ہزار 615 مریض اسموگ سے متاثر ہوئے، محکمہ صحت
شائع 04 نومبر 2023 01:51pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور سمیت پنجاب بھر میں فضائی آلودگی سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 ہزار سے زائد افراد کھانسی، سانس سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہوگئے۔

بدستور اسموگ کی لیپٹ میں رہنے والے شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس آج 455 ریکارڈ کیا گیا ہے، اسموگ کے باعث بچے اور بڑے مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اسموگ سے سانس، کھانسی الرجی اور دیگر امراض میں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر سے 67 ہزار 338 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ناسا کی سیٹلائٹ تصاویر نے پنجاب میں اسموگ کی وجہ کا بھانڈا پھوڑ دیا

لاہور میں دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں سب سے زیادہ 2 ہزار 615 مریض اسموگ سے متاثر ہوئے جب کہ ہفتے کے دوران اسموگ سے 15 ہزار 998 افراد مختلف بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں۔

punjab

Air pollution

smog

smog emergency

lahore smog condition