Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: 20 کلو آٹے کا تھیلا یکدم 50 روپے مہنگا

حکومت سرکاری گندم فراہم کرے تو عوام کی پریشانی دور ہوگی، دکاندار
شائع 04 نومبر 2023 11:41am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور میں فلور ملز کو سرکاری گندم نہ ملنے پر بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھادی گئی۔

فلور ملز مالکان نے سرکاری گندم کی عدم فراہمی پر آٹے کے دام بڑھا دیے ہیں جس سے تنخواہ دار طبقےکو گھریلو اخراجات میں مزید اضافے کی مشکل نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

اس ضمن میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے بھی آٹے کے اسٹاک کی خریداری مشکل ہو رہی ہے، حکومت سرکاری گندم فراہم کرے تو عوام کی پریشانی دور ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: 2 ہفتے کمی کے بعد مہنگائی نے پھر سر اٹھا لیا، 12 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے تاحال فلورملز مالکان کو گندم کی فراہمی سے متعلق کچھ آگاہ نہیں کیا گیا جس کے باعث آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2800 روپے سے بڑھ کر 2850 روپے پر پہنچ گئی۔

lahore

flour mills association

Wheat Flour