Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسحاق ڈار مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کے چیئرمین مقرر

ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔
اپ ڈیٹ 04 نومبر 2023 03:23pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

سابق وفاقی وزیر خزانہ اورمسلم لیگ ن کے سینیئررہنما اسحاق ڈار کو مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

اسحاق ڈار کی بطور چیئرمین الیکشن سیل تقرری کا نوٹیفکشن شہباز شریف کی منظوری کے بعد جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نےجاری کیا۔

اس حوالے سے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈارکوالیکشن سیل کا سربراہ مقررکرنے سے کارکردگی میں مزید تیزی آئے گی اورتمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:

عام انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری، صدر اور الیکشن کمیشن کا تنازع غیر ضروری طور پر سپریم کورٹ لایا گیا، حکمنامہ

صدر اور الیکشن کمیشن کے درمیان عام انتخابات 8 فروری 2024 کو کروانے پر اتفاق

سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو فوری عام انتخابات کا اعلان کرنے کا حکم

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسحاق ڈار الیکشن ایکٹ2017 کو تیارکرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر جمعرات 2 فروری کو عام انتخابات کی تاریخ دے دی ہے جس کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

PMLN

Ishaq Dar

Election 2024