Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سموگ اور زلزلہ، دہلی والوں نے میمز بنا ڈالیں

دہلی کے باسیوں نے مشکل صورتحال سے نمٹنے کیلئے مزاح کا رخ کرلیا
اپ ڈیٹ 04 نومبر 2023 12:16pm

نیپال میں آنیوالے زلزلے کے جھٹکوں سے سے دہلی بھی لرز اُٹھا، ایسی صورتحال میں دہلی والوں نے زلزلے کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی سے پیدا ہونے والی خوفناک صورتحال کے بارے میں بھی میمز بنا ڈالیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کی رات نیپال میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے شدید جھٹکے شمالی بھارت میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے دہلی، بہار، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں محسوس ہوئے تھے۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 32 منٹ پر آیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

ایک منٹ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں اور بلند عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے اور فضائی آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاط کررہے ہیں، دہلی کے باسیوں نے اس مشکل صورتحال کے جواب میں حالات سے نمٹنے کے لیے مزاح کا رخ کرلیا، میمز بنا ڈالیں ہیں۔

ایک صارف نے آلودگی کے باعث گھرمیں رہنے اورپھر زلزلے کے باعث گھر سے باہر بھاگنے کی منظر کشی کرڈالی۔

زلزلئے کے باعث خوف وہراس کو فلمی مناظر سے ایسے اجاگر کیا گیا۔

یہ بھی سوچا گیا کہ آلودگی کے باعث اب گھر کے اندر رہیں یا زلزلے کے خوف سے باہرجائیں۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باجود منچلوں کو گانے بھی یاد رہے۔

زلزلے نے دہلی میں رہنے والوں کی پریشانیوں کو مزید بڑھا دیا، جو پہلے ہی فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح سے دوچار تھے۔

شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس مختلف علاقوں میں 500 سے 400 تک پہنچ چکاا ہے جس نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

earthquake

Nepal

ٰIndia

Delhi