Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف پی ٹی آئی کا بیان حقائق کے منافی ہے، ترجمان الیکشن کمیشن

چیف الیکشن کمشنر نہ پہلے اور نہ اب کسی حکومت کے دباؤ میں آئے، ترجمان
شائع 03 نومبر 2023 08:46pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ترجمان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیان کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دے دیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پی ٹی آئی کا مبینہ بیان حقائق کے منافی ہے، پی ٹی آئی یاد رکھے 2022 کے ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کی غیرجانبداری مثالی تھی، ان الیکشنز میں الیکشن کمیشن نے انتخابی شفافیت کا ثبوت اپنے عمل سے پیش کیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ ضمنی انتخابات کی شفافیت کو ہر سطح پر سراہا گیا، پی ٹی آئی یاد رکھے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر نہ ان کے دور میں دباؤ میں آیا، نہ ابھی اور نہ آئندہ آئے گا، آئین و قانون کے تحت ذمہ داریاں بغیر کسی دباؤ اور بلا خوف و خطر سرانجام دیتے رہیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں جب افہام و تفہیم سے عام انتخابات کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، ایسا بیان ماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

ترجمان الیکشن نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن جیسے آئینی ادارے کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا، بہتر ہے مذکورہ پارٹی الزامات لگانے کی بجائے اپنی توجہ عام انتخابات کی تیاری پر مرکوز کرے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ کمیشن آئندہ انتخابات آئین اور قانون کے تحت منصفانہ اور شفاف کروانے کو یقینی بنائے گا۔

مزید پڑھیں

عام انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری، صدر اور الیکشن کمیشن کا تنازع غیر ضروری طور پر سپریم کورٹ لایا گیا، حکمنامہ

الیکشن کیلئے جمعرات کے دن پر اتفاق، سرکاری چھٹی ہوگی؟

عمران خان مقبول لیڈر ہیں، بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان ہوگا، چیف الیکشن کمشنر

pti

ECP

اسلام آباد

Sikander Sultan Raja

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023

General Election

cheif election commioner

pti statement

Election 2024