Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 42 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار

ضمنی بلدیاتی انتخابات 5 نومبرکو ہوں گے
شائع 03 نومبر 2023 03:02pm
تصویر: آج نیوز/ فائل
تصویر: آج نیوز/ فائل

کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات پانچ نومبرکو ہوں گے جس کے لئے 42 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور72 حساس قرار دے دیے۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے121پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، 3 یوسی، 2 وائس چیئرمین 4 وارڈ کی نشستوں پر انتخاب ہوگا، جس کے لئے 2 لاکھ 6 ہزار 686 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ایک لاکھ 12 ہزار 271 مرد اور 94 ہزار 415 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

سندھ بھرمیں 209 پولنگ اسٹیشنز پرضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ ہوگی، میئر کراچی مرتضی وہاب صدر ٹاون کی یوسی گزری الیکشن لڑیں گے، ڈپٹی میئرسلمان عبداللہ مراد گڈاپ ٹاون کی یوسی سے حصہ لیں گے۔

ڈپٹی میئرسکھر ڈاکٹر ارشد مغل بھی ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے، سندھ میں خالی بلدیاتی نشستوں پر انتخاب کے لیے 3لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز پرنٹ ہوگے۔

local bodies election

karachi

sindh