Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے یہ ٹوٹکہ آزمائیں

وزن کو متوزان رکھنے میں صحت مند طرزِ زندگی انتہائی اہم
شائع 03 نومبر 2023 12:14pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

جہاں صحت مند جسم کیلئے صحت مند غذا اہم ہے تو وہیں صحت مند طرزِ زندگی بھی لازمی تصور کیا جاتا ہے۔

صحت مند طرزِ زندگی میں نہ صرف عادات بلکہ غذاوں کا بھی واضح کردار ہوتا ہے، وزن کو متوزان رکھنے میں صحت مند طرزِ زندگی بہت اہم ہے۔

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد اس مقصد کیلئے ہرممکن کوشش کرتے ہیں، لہسن کو اپنی غذا کا حصہ بنانا ان کے اس مقصد کو باآسانی پورا کرسکتا ہے۔

لہسن میں وزن کم کرنے کی حیرت انگیز خصوصیات ہیں، یہ وٹامن بی 6 اور سی، فائبر، مینگنیز، کیلشیم جیسے متعدد وٹامنز سے بھرپور ہے۔

مزید پڑھیں:

تھوڑی سی چہل قدمی کے انمول فوائد

دہی کے ساتھ کشمش کھانے کا فائدہ جان کر آپ بس یہی کھائیں گے

روزانہ ناریل پانی پینا آپ کو یہ فوائد دے سکتا ہے

لہسن کو شہد کے ساتھ کھانا اضافی وزن کو تیزی سے کم کرسکتا ہے، طبی ماہرین کے مطابق لہسن اور شہد کا یہ امتزاج انسانی صحت کو غذائیت بھی بخشے گا۔

کچا لہسن اور شہد کے فوائد

شہد کے ساتھ لہسن کا استعمال ایک طاقتور ٹانک کی حیثیت رکھتا ہے، یہ انسانی جسم کو ڈیٹاکس بھی کرتا ہے۔

لہسن نظامِ ہاضمہ اور میٹابولزم کو فروغ دیتے ہوئے وزن کم کرتا ہے جبکہ شہد بھوک کے احساس میں کمی لاتا ہے۔

یہ طاقتور ٹانک کیسے تیار کریں؟

ایک درمیانے جار کو خالص شہد سے بھردیں، اس میں لہسن کے چھلے جووں کو شامل کرکے اس کوایک مہینے تک ہوادار جگہ پر رکھ دیں۔

ایک ماہ بعد اس کو استعمال کریں، اس عمل سے لہسن اور شہد کے غذائی اجزاء ضم ہوجائیں گے۔

یہ ٹانک کب اور کیسے استعمال کریں؟

صبح خالی پیٹ اس کو کھانا آپ کو نمایاں فوئد دے سکتا ہے، جار سے ایک لہسن نکال کر اسے کچل کر کھائیں اور پانی پی لیں۔

صحت

lifestyle

Honey

Benefits

Garlic

Morning routine

healthy lifestyle

weight loss