Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کا سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت ٹرائل کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کردی تھی
اپ ڈیٹ 03 نومبر 2023 01:40pm
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان۔ فوٹو — فائل
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں ضمانت کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سائفر گمشدگی کیس میں ضمانت حاصل کرنے کے لئے عمران خان کی جانب سے وکیل سلمان صفدر نے درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ غیر معینہ مدت تک کسی کو آزادی سے محروم نہیں کیا جاسکتا، موکل ضمانت کے لئے عدالتی اطمینان کی حد تک ضمانتی شورٹی دینے کو بھی تیارہے۔

عمران خان نے درخواست میں استدعا کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 16 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت ٹرائل کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف اپیل پر سماعت سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ ٹوٹ گیا

ڈاکٹر فیصل سلطان کی عمران خان سے ملاقات، ’سلوپوائزننگ کی کوئی علامات نہیں‘

16 اکتوبر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست خارج کردی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلے میں کہنا تھا کہ مقدمے کی سماعت عدالت کے بجائے جیل میں کرانے کا کوئی بدنیتی پر مبنی ارادہ نہیں تھا۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جیل ٹرائل عمران خان کے لیے موزوں ہے کیونکہ انہوں نے پہلے بھی اپنی سیکیورٹی کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا، جب کہ انہیں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Supreme Court

imran khan

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

cypher case Imran Khan

Cypher case