Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ذکاء اشرف کی کرسی خطرے میں پڑگئی، شاہد آفریدی کی فوری ذمہ داری لینے سے معذرت

ذکاء اشرف کے مستقبل کے حوالے سے سمری وزیراعظم کو موصول
اپ ڈیٹ 03 نومبر 2023 04:36pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء کی کرسی خطرے میں پڑ گئی ہے، اور ان کے مستقبل کے حوالے سے سمری وزیراعظم کو موصول ہوگئی ہے، تاہم شاہد آفریدی نے بھی فوری طور پر کوئی بھی ذمہ داری لینے سے معذرت کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر ذکا اشرف سے ملاقات کیلئے قذافی اسٹیڈیم پہنچے، اور ملاقات کی۔

شاہد آفریدی اور ذکا اشرف کی ملاقات میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور شاہد آفریدی نے ذکاء اشرف کو پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے تجاویز دیں۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے بورڈ میں فوری طور پر کوئی ذمہ داری لینے سے معذرت کر لی ہے۔ اور وہ ذکاء اشرف سے ملاقات کے بعد قذافی اسٹیڈیم سے واپس چلے گئے، اور انہوں نے ملاقات کے بعد میڈیا سے بھی گفتگو نہیں کی۔

اس سے قبل یہ خبر گردش کررہی تھی کہ سابق کپتان شاہد آفریدی کی نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات ہوئی تھی اور انہیں پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا بھی امکان ہے۔

ذکاء اشرف کے مستقبل کے حوالے سے سمری وزیراعظم کو موصول

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ چیئرمین ذکاء اشرف کے اقتدار و مستقبل کے حوالے سے سمری وزیراعظم کو موصول ہو گئی۔ ہے، اور وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری میں وزیراعظم سے رائے مانگ لی۔

سمری کے مطابق موجودہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن5 جولائی کوجاری ہوا، جس کی مدت 4 ماہ تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے آج ہی سمری پر آئی پی سی کو اپنی رائے سے آگاہ کیے جانے کا امکان ہے، نگران وزیراعظم مینجمنٹ کمیٹی میں توسیع دینے یا نہ دینے بارے وزارت کو اپنی رائے دیں گے۔

چیئرمین پی سی بی توسیع کے لئے کوشاں

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کا آخری ورکنگ ڈے ہونے کی بنا پر ذکاء اشرف کی سربراہی میں کام کرنے والی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی میں توسیع دینے یا توسیع نہ دینے پر آج فیصلہ آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ذکا اشرف کی مینجمنٹ کمیٹی کی معیاد 5 نومبرکو ختم ہورہی ہے تاہم موجودہ چیئرمین کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی اس کی توسیع کے لئے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انضمام الحق کا استعفیٰ: پی سی بی تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری رپورٹ 6 نومبر تک آنے کا امکان

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے قبل بُری خبر آگئی

سابق چیئرمین نجم سیٹھی سمیت کئی اہم شخصیات پاکستان کرکٹ بورڈ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے دوڑ میں شامل ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی غیر متوقع کارکردگی اور مفادات کے ٹکراؤ کے بعد سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے استعفے سے تشویش بھی پیدا ہوگئی ہے۔

PCB

Shahid Afridi

Najam Sethi

zaka ashraf

pcb management committee

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)