Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، ’انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہونے کی امید کا اظہار‘

تارکین وطن کے معاملے پر پاکستان کی خود مختاری تسلیم کرتے ہیں، ڈونلڈ بلوم
شائع 02 نومبر 2023 09:33pm
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ فوٹو ــ فائل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ فوٹو ــ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ اور ڈونلڈ بلوم کی ملاقات میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم بیٹھک میں پاکستان میں آئندہ عام انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہونے کی امید کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستانی معیشت، افغان مہاجرین اور آئی ایم ایف پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ تارکین وطن کے معاملے پر پاکستان کی خود مختاری تسلیم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

لاہور: امریکی قونصل جنرل کی چوہدری سرور سے ملاقات، ’غزہ پر اسرائیلی حملے رکوانے میں کردار ادا کریں

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

امریکی سفیر کی نگراں وزیراعظم سے ملاقات، شفاف انتخابات، آئی ایم ایف معاہدے پر عمل پر زور

اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے دوسرے جائزے کے بارے میں پُر امید ہیں۔

Ishaq Dar

US Ambassador Donald Bloom

Illegal Afghan Immigrants

Election 2024