حلیم عادل شیخ کی درخواست پر 2 تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس جاری
سندھ ہائیکورٹ نے سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل کی درخواست پر سماعت کے دوران 2 تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔
سندھ ہائیکورت میں پی ٹی آی رہنما حلیم عادل کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات سے متعلق دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے حلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو آئندہ سماعت پر تمام مقدمات کی تفصیلات تحریری طور عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
سندھ ہائیکورٹ نے 2 تفتیشی افسران کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیے۔
یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت پر دونوں تفتیشی افسران کو مقدمات کے مدعی کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
آج دورانِ سماعت دونوں تفتیشی افسران عدالت میں مدعی مقدمہ پیش کرنے میں ناکام رہے، دونوں تفتیشی افسران فیروز آباد اور پریڈی تھانوں میں تعینات ہیں۔
مزید پڑھیں
سعید غنی اور حلیم عادل شیخ میں صلح، بیان حلفی جمع کروانے پر 4 مقدمات خارج
حلیم عادل شیخ کی زیرحراست ملزم کو فرار کروانے کی کوشش کے مقدمے میں ضمانت منظور
عدالت نے تفتیشی افسران کو وضاحت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت 3 ہفتوں تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed on this story.