Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جسٹس عرفان سعادت کی بطور سپریم کورٹ جج حلف برداری تقریب کل ہوگی

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی حلف لیں گے
شائع 02 نومبر 2023 06:19pm

جسٹس عرفان سعادت کی بطور سپریم کورٹ جج حلف برداری تقریب کل ہوگی، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی حلف لیں گے۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہو گی جس میں سپریم کورٹ کے ججز اور وکلاء شریک ہوں گے۔

جوڈیشل کمیشن نے 20 اکتوبر کو جسٹس عرفان سعادت کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی تھی۔

سپریم کورٹ کے کل 18 ججز میں سے اس وقت بھی ایک جج کی نشست خالی ہے۔

Supreme Court

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Irfan Saadat

justice irfan saadat

caretaker cheif justice sindh high court