سخت سردی کے باعث انتخابی ٹرن آؤٹ متاثر ہوسکتا ہے، جام کمال
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ سخت سردی کے باعث انتخابی ٹرن آؤٹ متاثر ہوسکتا ہے۔
ایک بیان میں جام کمال نے الیکشن کمیشن کے انتخابات کی تاریخ دینے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پولنگ ڈے کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کی ہی ذمہ داری تھی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو صدر مملکت سے مشاورت کرنے میں کوٸی حرج نہیں، ادارے پر پر پولنگ ڈے کی تاریخ کا اعلان کرنے کا دباٶ تھا، البتہ کمیشن کو شفاف انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کے عمل کو مکمل کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو آج ہی عام انتخابات کا اعلان کرنے کا حکم
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ عام انتخابی ٹرن آٶٹ پر موسم اثر انداز ہو سکتا ہے کیونکہ فروری میں ملک میں سخت سردی اور پہاڑوں علاقوں میں برفباری ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ آج 90 روز میں عام انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت میں الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملک میں عام انتخابات 11 فروری کو ہوں گے۔
Comments are closed on this story.