Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگران حکومت کا پیٹرولیم کے اسٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ

اسٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائرپی ایس او کے ذریعے رکھے جائیں گے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن
شائع 02 نومبر 2023 03:38pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ نگران وفاقی حکومت نے پیٹرولیم کے اسٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائرپی ایس او کے ذریعے رکھے جائیں گے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نگران حکومت نے پیٹرولیم کے اسٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، یہ فیصلہ مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ فیول اسٹوریج صلاحیت کو بڑھانے کی فوری ضرورت ہے، اسٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائرپی ایس او کے ذریعے رکھے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم کمپنیوں کو21 دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھنا ہوتا ہے، حکومت چاہتی ہے اسٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائر کم ازکم تین ماہ کی مدت کیلئے ہونا چاہیے، تاہم حتمی ذخائر اور مدت کا تعین صرف ملکی ضروریات کا بغور جائزہ لینے کے بعد لگایا جا سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے اسٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائر کیلئے فریم ورک تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اوگرا عالمی ماہرین کی مدد سے نیا فریم ورک فوری طور پر تیار کرے گا۔

ذرائع کے مطابق نئے فریم ورک میں ملکی خام تیل، ریفائنڈ پیٹرولیم ضروریات اور سٹوریج کا تعین کیا جائے گا، نیا فریم ورک مختلف مصنوعات کے اسٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائر کی مدت کا بھی تعین کرے گا۔

petrol price

Petroleum products

Strategic Petroleum Reserves