Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ (ن) کی ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں مزید تیز کرنے پر اتفاق

نواز اور شہباز شریف کی جاتی امرا میں ملاقات، انتخابی حکمت عملی پر گفتگو
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2023 06:28pm
فوٹو — پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا
فوٹو — پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا

مسلم لیگ ن کے قائدین نے آئندہ انتخابات میں حکمت عملی سے متعلق مشاورتی عمل تیز کردیا جبکہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے موزوں امیدواروں پر بھی مشاورت شروع کر دی گئی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کے درمیان جاتی امراء میں اہم ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور انتخابی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز اور سلیمان شہباز بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی و صوبائی کے لئے مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کی فیس سامنے آگئی

ن لیگ کا الیکشن کے حوالے سے اجلاس، ’نظام انصاف میں اصلاحات ن لیگ کی ترجیح ہوگی‘

پارٹی ذرائع کے مطابق لیگی قائدین نے 4 نومبر کو ہونے والے پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس کے ایجنڈے اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے انتخاب پر مشاورت کی۔

ملاقات میں آئندہ انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کی ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں مزید تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف جلد ہی تمام صوبوں کا دورہ کریں گے جن کا شیڈول تیار کیا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 20 سے زائد امیدواروں نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ٹکٹوں درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif