پاکستان سے واپس جانیوالے افغان باشندوں کیلئے اپنے ملک میں کیمپ قائم
پاکستان سے واپس جانے والے افغان باشندوں کیلئے افغانستان میں کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر طاہرخان نامی صحافی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ پاکستان سے واپس جانے والے افغان باشندوں کے لئے کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔
واپس جانے والوں کے لیے افغانستان کے ننگرہار صوبے میں دو کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جہاں پر متعدد افغان رہنماؤں نے آج تورخم اور لعلپوره میں عارضی کیمپوں کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وطن واپس لوٹنے والوں کے لیے بڑے رقبے پر کیپمس قائم کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کیلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، جس کے ختم ہونے کے بعد غیر قانونی قیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
غیرملکیوں کی ملک بدری سے پاکستان میں موجود 14 لاکھ افغان متاثرہونگے، اقوام متحدہ
ڈیڈ لائن ختم، پہلے دن غیرقانونی مقیم 2500 سے زائد افراد گرفتار، ملک بدری شروع
افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب
Comments are closed on this story.