Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

حماس سے تازہ لڑائی میں اسرائیل نے اپنے 15 فوجی مارے جانے کی تصدیق کردی

ہم ایک مشکل جنگ میں ہیں، یہ بھی ایک طویل جنگ ہو گی، اسرائیلی وزیرِ اعظم
شائع 02 نومبر 2023 09:08am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

حماس سے تازہ لڑائی میں اسرائیل نے اپنے 15 فوجی مارے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ کی جانب بڑھنے والے فوجیوں پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔ جانی نقصان کا سب سے زیادہ نقصان اس وقت ہوا، جب منگل کے روز بکتر بند کو ایک میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جس میں 11 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہوگئے۔

دوسرے واقعے میں بھی متعدد فوجی مارے گئے، جب ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی، اطلاعات کے مطابق ایک واقعے میں دو فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب راکٹ سے عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس میں فوجی رہ رہے تھے۔

گزشتہ روز ہی ہلاک ہونے والے فوجیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا اور ان کے اہل خانہ کو آگاہ کیا۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ میں زمینی کارروائی کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ہم ایک مشکل جنگ میں ہیں، یہ بھی ایک طویل جنگ ہو گی۔

مزید پڑھیں

اسرائیل کا جبالیہ کیمپ پر دوبارہ حملہ، متعدد یرغمال غیر ملکی ہلاک، رفاہ کراسنگ کھول دی گئی

غزہ جنگ کے حوالے سے نیتن یاہو کا خفیہ پلان لیک ہوگیا

امریکی مسلمانوں نے بائیڈن کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا

نیتن یاہو نے بُدھ کی شام اپنے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے پاس اہم کامیابیاں ہیں لیکن دردناک نقصانات بھی ہیں۔

واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 320 ہو گئی ہے، جبکہ منگل کوہونے والے حملے سے متعلق اطلاع سامنے آئی کہ زخمی ہونے والے فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

Israel

Hamas

Israel Palestine conflict

Palestinian Israeli Conflict