Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جمیعت علمائے اسلام کا کراچی میں مارچ، آج کون سی سڑکیں بند ہوں گی؟

ٹریفک کو کونسی شاہراہوں پر منتقل کیا جائے گا؟
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2023 08:59am

کراچی ٹریفک پولیس نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ 2 نومبر بروز جمعرات شارع قائدین سے نمائش تک جلسہ ہوگا، اس لیے اس روٹ پر جانے سے گریز کریں۔

جمعیت علمائے اسلام نے اعلان کیا تھا کہ 22 اکتوبر سے 2 نومبر تک سندھ امن مارچ کا انعقاد کیا جائے گا جو سندھ کے تمام اضلاع سے ہوتا ہوا کراچی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خطاب کریں گے۔

اسی حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق دو نومبر2023 سہ پہر تین بجے کے بعد ایک مذہبی جماعت کی جانب سے سندھ امن مارچ براستہ گگر پھاٹک سے شارع فیصل اور شارع قائدین سے سوسائٹی چورنگی پر اختتام پذیر ہوگا، جس کے بعد جلسہ ہوگا۔

کراچی شہر کے مختلف علاقوں سے بھی عوام ریلیوں کی شکل میں سوسائٹی چورنگی جلسہ میں شرکت کے لیے پہنچیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ عوام الناس سے التماس ہے زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے شارع قائدین سے نمائش تک جلسہ کی وجہ سے اس روٹ پر جانے سے گریز کریں اور متبادل یا دیگر راستے اختیار کریں۔

بیان میں بتایا گیا کہ دو نومبر کو شارع فیصل پر شارع قائدین فلائی اوور سے سوسائٹی کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح ایم اے جناح روڈ سے سوسائٹی اور شارع قائدین کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

طارق روڈ سے اللہ والی چورنگی اور شارع قائدین کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نیو ایم اے جناح روڈ ، پیپلز چورنگی، سوسائٹی اور شارع قائدین کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ریلی کے دوران گگر پھاٹک سے قائد آباد اور قائد آباد سے نرسری تک صدر کی جانب ٹریفک کی روانی میں سست روی متوقع ہے۔

traffic

JUIF

Sindh Aman March