Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی افریقا نے ورلڈ کپ 2023 میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

جنوبی افریقا نے ورلڈ چیمپئن انگلینڈ سے بڑا ریکارڈ چھین لیا
شائع 01 نومبر 2023 08:29pm

جنوبی افریقا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا نیاعالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

پونے میں کھیلے جارہے میچ میں آئی سی سی ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے ایک بار پھر مخالف ٹیم کی جم کر دھلائی کردی، نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 رنز کا ہدف دے دیا۔

جنوبی افریقا نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں4 وکٹوں پر357 رنز بنائے، وینڈر ڈوسین 133 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ڈی کوک نے 114 رنز کی اننگز کھیلی۔

ڈیوڈ ملر نے 30 گیندوں پر شاندار 53 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ ہینرک کلاسن7 گیندوں پر 15 اور مارکرم 6 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں جنوبی افریقا نے پوری اننگز میں 15 چھکے مارے جس کے بعد افریقی ٹیم نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا، ڈیوڈ ملر نے نیوزی لینڈ کے بولر گلین فلپس کو زوردار چھکا لگا کر یہ کارنامہ سرانجام دیا، یہ جنوبی افریقہ کا رواں ورلڈ کپ میں 77 واں چھکا تھا۔

جنوبی افریقا مینز ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم رواں ورلڈکپ کے 7 میچز میں سب سے زیادہ 82 چھکے لگاچکی ہے جوکہ ایک ایونٹ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔

مزید پڑھیں

ورلڈ کپ: بھارت نے میچ سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا

ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو چاروں شانے چت کردیا، 229 رنز سے شکست

ورلڈ کپ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ: نیدرلینڈز کے ہاتھوں جنوبی افریقا کو 38 رنز سے شکست

اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا جس نے 2019 کے پورے ورلڈ کپ میں 76 چھکے لگائے تھے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے ابھی رواں ورلڈ کپ کے 2 گروپ میچز باقی ہیں۔

india

cricket

New Zealand

South Africa

david miller

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

quinton de kock

pune

New Zealand vs South Africa

most sixes record