Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

علی امین گنڈا پور کے پرسنل سیکرٹری نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا

مشورے کے بعد دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کروں گا، لطیف نیازی
شائع 01 نومبر 2023 07:42pm

پاکستان تحریک انصاف مرکزی رہنما اور سابق وزیر علی امین گنڈا پور کے پرسنل سیکرٹری لطیف نیازی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لطیف نیازی نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا اور کہا کہ علی امین گنڈاپور سے اعلان لاتعلقی اور 9 مئی کے واقعات کی بھر پور مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی کوئی بے نامی جائیداد میرے نام پر نہیں ہے، ہم اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان سے ہر ممکن تعاون بھی کریں گے۔

لطیف نیازی کا کہنا تھا کہ میرا پورا خاندان پاکستان اور ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑا ہے، میں افغانی نہیں پاکستانی شہری ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشورے کے بعد دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کروں گا، 9 مئی کے بعد سے میرا علی امین گنڈاپور سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

علاوہ ازیں فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں ملوث تحریک انصاف کے 4 مفرور رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد حسین نے مقدمے کی سماعت کی، عدالت نے چاروں نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری بھی قرار دیا ہے۔

عدالت نے حکم جاری کیا کہ صدر ویسٹ پنجاب فیض اللہ کموکا اور بھائی کلیم کی جائیداد ضبط کی جائے، ٹکٹ ہولڈر اسد معظم اور سابق ایم پی اے حبقوق گل کی جائیداد بھی ضبط کرکے اس کی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کی جائے۔

مزید پڑھیں

علی امین گنڈا پور کی رہائش گاہ پر چھاپہ، بھاری مقدار میں سیلاب متاثرین کا سامان برآمد

پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ملک سرفراز کھو کھر نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سلیم گل 5 ماہ بعد منظرعام پر، پارٹی چھوڑنے کااعلان

pti

KPK

Ali Amin Gandapur

Pakistan Tehreek Insaf

latif niazi

PTI Leaders Left Party

personal secretary

Latifullah Niazi