Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اےکا اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشن 90 فیصد بحال

گزشتہ روز پروازوں میں بیشتر تعداد بین الاقوامی فلائٹس کی تھی، ترجمان قومی ائیر لائنز
شائع 01 نومبر 2023 03:02pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کا اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشن ایندھن کی بہتر فراہمی کی وجہ سے 90 فیصد بحال ہوگیا ہے۔

ترجمان قومی ائیر لائنز کے مطابق گزشتہ روز بھی 51 پروازوں کے ذریعے مسافروں کی آمد و روانگی کو یقینی بنایا گیا تھا۔

پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ اب قومی ائیر لائنز کا اندرون اور بیرون ملک آپریشن 90 فیصد بحال ہونا شروع ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی آئی اے کی آج بھی 23 پروازیں منسوخ

پی آئی اے اور پی ایس او میں معاملات طے، پروازیں معمول پر آنے کیلئے چند روز درکار

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پروازوں میں بیشتر تعداد بین الاقوامی فلائٹس کی تھی جب کہ چھوٹے سیکٹر کی پروازوں کی روانگی بھی ممکن بنائی گئی ہے۔

PSO

PIA

PIA Flight

PIA Loss