Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیڈ لائن کے آخری روز 21 ہزار سے زائد افغان شہری طورخم کے راستے افغانستان روانہ

غیر قانونی رہائش پذیرغیر ملکیوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگا
شائع 31 اکتوبر 2023 11:53pm

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے لیے ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن آج ختم ہورہی ہے، حکومتِ پاکستان نے اس حوالے سے 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی تھی اور واضح طور پر بتایا تھا کہ اس میں کوئی توسیع نہیں ہوگی۔ افغان کشمرنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج طورخم کے راستے 21 ہزار 536 افراد پر مشتمل 883 خاندان رضاکارانہ طور پر افغانستان چلے گئے۔

افغان کمشنریٹ کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی رہائش پذیرغیر ملکیوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔

افغان کشمنریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ سے 31 اکتوبر کے دن 21 ہزار 536 افراد پر مشتمل 883 خاندان رضاکارانہ طور پر افغانستان چلے گئے۔

افغان کمشنریٹ کے مطابق یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر تک ایک لاکھ 4 ہزار 85 افراد پر مشتمل 5 ہزار 265 خاندان وطن واپس لوٹ گئے ہیں، وطن لوٹنے والے تمام افغانی پاکستان میں غیر قانونی رہائش پذیر تھے۔

افغان کشمنریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کل سے غیرملکیوں کےخلاف دوسرا مرحلے میں غیرقانونی رہائش پذیرغیر ملکیوں خصوصاً افغان شہریوں کو گرفتار کیا جائے گا اور انہیں لنڈی کوتل میں قائم ہولڈنگ سینٹر منتقل کیا جائے گا۔

افغان کشمنرئٹ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہولڈنگ سنٹر میں نادرا عملہ غیر ملکیوں کا ڈیٹا جمع کرنے کے بعد ملک بدر کریں گے، جس کے بعد انہیں طورخم کے راستے افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

اپنے وطن جانے والے افغان باشندوں کے لئے لنڈی کوتل کے مقام پر الخدمت فاؤنڈیشن اور شنواری قبائل نے ان کے لئے چاول پلاؤ اور پانی کے پیکجز تقسیم کیے۔

کراچی سے غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے انخلاء کیلئے انتظامات مکمل

دوسری جانب کراچی سے غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے انخلاء کے لیے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

پہلے مرحلے میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو ہولڈنگ پوائنٹس منتقل کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں انہیں چمن بارڈرز پہنچایا جائے گا۔

کمشنر کراچی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں ڈی آئی جی غربی، ڈی آئی جی جنوبی، ڈپٹی کمشنرز اور رینجرز حکام شریک ہوئے۔

انتظامیہ کے مطابق غیرقانونی طور پر مقیم افراد کا انخلاء قومی مقصد ہے، تمام ادارے قومی جذبے سے مل کر کام کریں گے۔

مزید پڑھیں

افغان پناہ گزینوں کی بیدخلی پر اقوام متحدہ ہائی کمشنر کا بیان پاکستان نے مسترد کردیا

’غیر قانونی مقیم افراد کی پشت پناہی کرنے والے پاکستانیوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی‘

افغان حکومت نے واپس جانے والے مہاجرین کیلئے محکمہ قائم کردیا، سرمایہ داروں اور تاجروں سے تعاون طلب

ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اضلاع میں غیرقانونی افراد سے متعلق بریفنگ دی۔

حکام نے بتایا کہ غیرقانونی مقیم افراد کی رہائشی اور ملازمت کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔

Afghan refugees

اسلام آباد

Illegal Afghan Residents

Illegal immigrants

Illegal Afghan Immigrants

Afghan Refugees Returning

deadline