Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
01 Rajab 1446  

لیاری میں غیرقانونی عمارت کو گرانے والی ٹیم کو مزاحمت کا سامنا

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے لیاری میں غیرقانونی 7 منزلہ عمارت کو گرانے کا حکم دیا گیا تھا
شائع 31 اکتوبر 2023 06:45pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے لیاری میں غیرقانونی 7 منزلہ عمارت کو گرانے کا حکم دیا گیا تھا، جس کے بعد آج سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)، پولیس اور ضلعی انتظامیہ عمارت گرانے پہنچی تھی جہاں انہیں علاقہ مکینوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر غیرقانونی عمارت کو مسمار کرنے کے معاملے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم، ضلعی انتظامیہ اور پولیس لیاری کھڈا مارکیٹ پہنچی، جہاں عدالت کی جانب سے لیاری میں غیرقانونی 7 منزلہ عمارت کو گرانے کا حکم دیا گیا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر لیاری ماجد الطاف نے بتایا کہ عدالتی حکم پر آپریشن کے لیے پہنچے تھے، عدالت نے عمارت کو خالی کرا کر توڑنے کا حکم دیا ہے، لیاری میں بے شمار عمارتیں غیرقانونی طور پر تعمیر کی جارہی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر لیاری نے کہا کہ روزانہ 15 سے 20 شکایتی خط ایس بی سے اے کو لکھ رہے ہیں، غیرقانونی تعمیر میں جو بھی شامل ہوا عدالت لے کر جائیں گے،رہائشیوں کی طویل مزاحمت کے بعد آپریشن ختم کردیا گیا۔

ایس بی سی اے حکام نے کہا کہ علاقہ مکینوں کی سخت مزاحمت کے سبب آپریشن مؤخرکیا، عدالتی احکامات کی روشنی میں عمارت خالی کرانے کی بھرپور کوشش کی، خواتین، بچوں اور بزرگوں کے احتجاج کے سبب آپریشن مؤخر کیا۔

مزید پڑھیں

غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ایس بی سی اے کے 7 افسران معطل

سندھ بھر میں تمام اقسام کی عمارتوں کے نقشوں کی منظوری پر پابندی عائد

فلیٹس خریدنے سے پہلے دیکھ لیتے- عدالت کا کراچی میں 9 منزلہ عمارت گرانے کا حکم

karachi

Sindh High Court

Liyari

SBCA

sindh building control authority

Illegal building