Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر ایک ہی روز مختلف مقدمات میں تفتیش کیلئے طلب

اسد عمر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنے بیان ریکارڈ کرائیں گے
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2023 07:54pm

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کو پیشی کا سمن جاری کر دیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسد عمر کو 5 مقدمات میں یکم نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کو ایک ہی روز مختلف مقدمات میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کو جاری کیے گئے سمن میں یکم نومبر کو سہ پہر 4 بجے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔

اسد عمر کو 5 ایف آئی آرز کی تحقیقات سے متعلق پیش ہونے کی ہدایات دی گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے خلاف لاہور کے تھانہ سرور روڑ، گلبرگ، شادمان اور ریس کورس میں 5 مقدمات درج ہیں۔

اسد عمر کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر اس کیسز میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

گرفتاری سے بچنے کے لئے شاہ محمود، اسد عمر کا گاڑی سے اترنے سے گریز

اشتعال انگیرتقاریر: فواد چوہدری اور شاہ محمود کی عدم پیشی پرسماعت میں وقفہ

توہین الیکشن کمیشن کیس: اسد عمر کی چند روز میں جواب جمع کرانے کی یقین دہانی

pti

asad umar

lahore

JIT

investigation

Asad Umer