Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی آئی اے کی آج بھی 23 پروازیں منسوخ

پی آئی اے کو مکمل آپریشن بحال کرنے کے لیے مزید فنڈز درکار
شائع 31 اکتوبر 2023 04:51pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزراتِ ہوا بازی کی غیر سنجیدگی اور پی آئی اے کی بدانتظامی کے باعث قومی ائیر لائن کا مسئلہ مکمل حل نہ ہوسکا، پی آئی اے کی آج بھی 23 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے وزارت ہوا بازی سے 25 ارب روپے مانگے، وزرات ہوا بازی نے صرف 8 ارب روپے جاری کروائے۔

پی آئی اے کو مکمل آپریشن بحال کرنے کے لیے مزید فنڈز درکار ہیں۔

گلگت، سکردو اور اسلام آباد کے بعد کراچی تا کوئٹہ آپریشن بھی بحال ہوچکا ہے، کراچی سے کوئٹہ کی پرواز دن 2 بجے روانہ ہوئی، جبکہ کراچی سے اسلام آباد کیلئے پی کے 368 ، 369 ، 370 منسوخ ہوئیں۔

کراچی تا سکھر پی کے 536، 537، کراچی سے تربت پی کے 501 اور 502 بھی منسوخ ہوئی۔

کراچی سے فیصل آباد کے لیے پی کے 340 اور 341 بدستور منسوخ رہیں گی۔

فیصل آباد سے مسقط کے لیے پی کے 165، 166، لاہور سے مسقط کے لیے پی کے 229 بھی منسوخ ہوئی ہیں۔

لاہور سے شارجہ پی کے 185، 186، 294، سیالکوٹ سے دبئی پی کے 179، 180 بھی منسوخ ہیں۔

اسلام آباد سے دبئی کے لیے پی کے 233، 212 اور کوئٹہ کے لیے پرواز پی کے 325 بھی منسوخ ہوگئی ہے۔

اسلام آباد سے شارجہ پی کے 181 اور پشاور سے ابوظہبی پی کے 217 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

PIA

PIA Flight

PIA Flight Cancel