Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسکول کے باہر سے طالب علم کو اغوا کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

اغوا کا واقعہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پیش آیا
شائع 31 اکتوبر 2023 03:31pm
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

جوہر ٹاؤن میں واقع اسکول کے باہر سے طالب علم کی اغوا کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں اسکول کے باہر سے طالب علم کو اغوا کر لیا گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اغوا کاروں نے پہلے طالب علم پر تشدد کیا اور پھر اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔

پولیس کے مطابق طالب علم کے اغوا کا واقعہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پیش آیا، اور ملزمان اور مغوی کے درمیاں جھگڑا چل رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی کی تلاش شروع کردی ہے، اسے جلد بازیاب کروا لیا جائے گا۔

lahore

kidnapped

lahore police