Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہ محمود قریشی کی درخواست پر اعتراضات دور، ٹرائل سے متعلق دستاویزات فراہمی کا حکم

سب کیلئے یہی کہا ہے کسی قاعدے قانون کے تحت ہی ٹرائل جانا ہے، جسٹس عامر فاروق
شائع 31 اکتوبر 2023 04:55pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی درخواست پر اعتراضات دور کرتے ہوئے ٹرائل سے متعلق دستاویزات فراہمی کا حکم دے دیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سب کے لیے یہی کہا ہے کہ کسی قاعدے قانون کے تحت ہی ٹرائل جانا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق نے شاہ محمود قریشی کی ٹرائل سے متعلق دستاویزات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ آپ کی ضمانت کہ درخواست پرہم نے نوٹس کردیے تھے، آپ کی اس درخواست پر آفس کے اعتراضات ہیں، ایف آئی آر اور چالان کی مصدقہ کاپیاں لف نہیں کی گئیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلے میں لکھا ہے کہ ملزم کا کوئی حق ختم نہ کیا جائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید ریمارکس دیے کہ سب کے لیے یہی کہا ہے کہ کسی قاعدے قانون کے تحت ہی ٹرائل جانا ہے، درخواست پر اعتراضات دور کررہے ہیں۔

ایڈووکیٹ علی بخاری نے استدعا کی کہ اس درخواست کوضمانت کی درخواست کے ساتھ سماعت کے لیے رکھ لیں۔

مزید پڑھیں

سائفر کیس میں عمران اور شاہ محمود قصور وار قرار، چالان جمع، اعظم خان گواہ بن گئے

اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے فیملی ممبران کی ملاقات

فیصل آباد اور قصور پولیس نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش شروع کردی

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔

pti

Shah Mehmood Qureshi

Islamabad High Court

PTI Leaders arrested

Cypher Investigations

Cypher case