Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت میں 15 نومبر تک توسیع

نیب نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں، پراسیکیوٹر
شائع 31 اکتوبر 2023 11:03am
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی۔ فوٹو — فائل
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی۔ فوٹو — فائل

احتساب عدالت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی توشہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں 15 نومبر تک توسیع کردی ہے۔ جب کہ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب بتا چکا ہے کہ بشریٰ بی بی کی گرفتار مطلوب نہیں ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں عمران خان کی بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے سماعت کی ۔

نیب پراسکیوٹر نے عدالت میں بیان دیا کہ بشریٰ بی بی نے تیسری بار درخواست ضمانت دائرکی ہے، جب کہ گزشتہ 2 بار ضمانتوں کی درخواست نمٹا دی گئی تھیں، اور نیب نے کہا بھی تھا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں، انہوں نے ایک ہی گراؤنڈ پر دربارہ درخواست ضمانت ہ دائر کردی ہے۔

بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کو کم سے کم نوٹس تو پہلے دیا جائے۔

نیب کے تفتیشی افسر نے اپنا بیان احتساب عدالت میں جمع کروایا، جس میں کہا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔

بشریٰ بی بی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات بنانے کی کوشش کی جارہی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی دونوں مقدمات میں ضمانت میں15 نومبر تک توسیع کردی اور سماعت ملتوی کردی۔

imran khan

bushra bibi

tosha khana case

AL QADIR TRUST