Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سردار اختر مینگل کا لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ

بلوچستان نیشنل پارٹی نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیدیا
شائع 30 اکتوبر 2023 10:39pm

بلوچستان نیشنل پارٹی نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا۔ بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کردیا۔

آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بی اے پی سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا معاملہ سنگیں ہے، لاپتہ افراد ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہیں، لاپتہ افراد کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے ہے، جلسوں اور ایوانوں میں لاپتہ افراد پر بات کرتے تو تنقید کی جاتی۔

سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا گیا پوائنٹ اسکورننگ کررہے ہیں، لاپتہ افراد کا مسئلہ بلوچستان سے بڑھتا ہوا پورے ملک تک پھیل گیا، لاپتہ افراد پر کانفرنسز بھی کی گئی تھیں، لاپتہ افراد پر حکومت نے مختلف معاہدے بھی کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کے لانگ مارچ پر حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں، لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کے لیے پریس کانفرنس کرائی گئی، بلوچستان میں کوئی ایسا گھر نہیں جہاں مسنگ پرسن نہ ہو، آج کے دھرنے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی، پارلیمنٹیرین سمیت وکلاء بھی دھرنے میں شامل تھے، وڈھ کا معاملہ پرانا ہے، اس معاملے پر لوگوں سے بھتے وصول کیے گئے۔

سردار اختر مینگل نے یہ بھی کہا کہ عوام پر چھوڑ دیا جائے وہ کس کو منتخب کرتے ہیں۔

آئین میں رہتے ہوئے سب کو احتجاج کا حق ہے، سرفراز بگٹی

نگراں وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، ہم سردار اخترمینگل سے ملاقات کریں گے، آئین میں رہتے ہوئے سب کو احتجاج کا حق ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے تمام مسائل ایوان میں حل ہوئے ہیں، نگراں حکومت کے محدود اختیار ہوتے ہیں، پاکستان بنانا ریاست نہیں ہے، غیرملکیوں کو ملکی قانون کے تحت رہنے کی اجازت ہوگی۔

نگراں وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو تمام معاونت فراہم کریں گے، غیرملکیوں کی واپسی کا مکمل پلان تیارہے، غیرقانونی مقیم افراد کی واپسی کیمپ بھی قائم ہیں، ان کیمپس میں تمام ضروری اشیا فراہم کی جائیں گی، واپسی کے پلان پر پورا عمل درآمد کریں گے، میرے خیال میں غیرقانونی مقیم غیرملکی مزاحمت نہیں کریں گے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کا لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا

دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی کے درجنوں کارکنوں نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرے۔

مزید پڑھیں

تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس، انتخابی نشان پر تشویش، بی این پی دھرنے کی حمایت

پنجاب حکومت نے غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا

افغان پناہ گزینوں کی بیدخلی پر اقوام متحدہ ہائی کمشنر کا بیان پاکستان نے مسترد کردیا

مظاہرین سے خطاب میں بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ لاپتہ افراد ایک صوبے کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہیں، لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ہر حکومت نے وعدے کیے لیکن نہ تو کوئی انکوائری کمیٹی نہ ہی کسی کمیشن اور عدالتی فیصلے پر عمل ہوا۔

سردار اختر مینگل نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

اسلام آباد

BNP

Asma Shirazi

AKHTAR MENGAL

Caretaker Interior Minister

sarfaraz bugti

Illegal Afghan Immigrants

Afghan Refugees Returning

faisla app ka

balochistan national party