Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

انتخابی عمل سے پی ٹی آئی کو شکست دینا چاہتے ہیں، محمد زبیر

چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتیں الیکشن میں حصہ لیں، سابق گورنر سندھ
شائع 30 اکتوبر 2023 06:04pm
انتخابی عمل سے پی ٹی آئی کو شکست دینا چاہتے ہیں، سابق گورنر سندھ محمد زبیر۔ فوٹو ــ فائل
انتخابی عمل سے پی ٹی آئی کو شکست دینا چاہتے ہیں، سابق گورنر سندھ محمد زبیر۔ فوٹو ــ فائل

سابق گورنرسندھ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتیں الیکشن میں حصہ لیں، انتخابی عمل سے پی ٹی آئی کو شکست دینا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے انتخابی مہم کا اغاز کردیا ہے، ماضی کو نہیں دہرائیں گے سندھ میں الیکشن میں بھرپورحصہ لیں گے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں ورکرز کو مایوس نہیں کریں گے، الیکشن مہم میں بھر پور حصہ لیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مینار پاکستان پر لوگ جمع کرلے ریڈ کارپٹ ہم بچھائیں گے، پیپلزپارٹی کو آج تکلیف ہے تو ساتھ کیوں دیا تھا، پیپلزپارٹی نے 15سالوں میں کیا کارنامے سرانجام دیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت نے مشکل فیصلے کئے تھے، اسی وجہ سےنگراں حکومت ریلیف دینے کے قابل ہوئی۔

اس موقع پر ن لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے والہانہ استقبال پر کراچی اور سندھ کے عوام کے شکر گزار ہیں سندھ میں انتخابی اتحاد کا اختیار صرف نواز شریف کے پاس ہے۔

مسلم ن سندھ کے رہنماوں نے سندھ سے نواز شریف کے والہانہ استقبال کے لئے جانے والے ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سندھ میں بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

نواز شریف مری سے لاہور کیلئے روانہ، پارٹی اجلاس کل طلب کرلیا

الیکشن کمیشن آزادانہ و منصفانہ انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے، سکندر سلطان راجہ

سندھ کے نگراں وزراء من پسند سیکریٹریز مقرر کرنے کیلئے کوشاں

پریس کانفرنس کے دوران گزشتہ دنوں ن لیگ میں شامل ہونے والے جام کرم علی کو بھی ویلکم کیا گیا۔

pti

Nawaz Sharif

Pakistan Politics

Pakistan People's Party (PPP)

general elections 2023