Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی، ذکا اشرف نے ذمہ دار نجم سیٹھی کو قرار دیدیا

ایشیا کپ اور ورلڈکپ سے پہلےکھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے نہیں دینا چاہیے تھا، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی
شائع 30 اکتوبر 2023 03:46pm
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف۔ فوٹو — فائل
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف۔ فوٹو — فائل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس کی ذمہ دار لیگز اور نجم سیٹھی کو قرار دے دیا۔

ایک بیان میں ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کیے تھے جس کی قیمت ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں چکا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کا وقت آیا تو کھلاڑی کوفٹنس مسائل ہوئے، پلیئرز انجریز کا شکار ہیں، نسیم شاہ اسکواڈ میں شامل نہیں۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ 4سے 5 کھلاڑی فنٹنس مسائل کا شکار بنے جبکہ کچھ کی پرفارمنس اچھی نہیں، ایشیا کپ اور ورلڈکپ سے پہلےکھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے نہیں دینا چاہیے تھا لیکن اس وقت تک ان کے کنٹرکٹ ہوچکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر اعظم کی پرسنل واٹس ایپ چیٹ لیک ہونے کی وجہ سامنے آگئی

تنخواہوں میں ہوشربا اضافہ، پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹس بھارت بھجوا دیے

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ میں بھارت نہیں جا رہا تھا لیکن سب نے کہا کہ ٹیم کو بیک کرنے کے لئے آپ کو جانا چاہیے، پاکستان کے ساتھ انگلینڈ کی بھی پرفارمنس اچھی نہیں، مجھے بھی دکھ ہے 4 میچز نہیں ہارنے چاہیے تھےتاہم ہمیں قومی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

PCB

Pakistan Cricket Team

Najam Sethi

zaka ashraf

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)