Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج کو اشتہاری قرار دے دیا

سابق رکن سندھ اسمبلی پر کار سرکار میں مداخلت اور عوام کو ملکی اداروں کیخلاف اکسانے کا الزام
اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2023 09:49pm

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما ارسلان تاج کو اشتہاری قرار دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کےخلاف کار سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت ہوئی، پولیس کی جانب سے گرفتاری میں ناکامی پر عدالت نے ارسلان تاج کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت میں تفتیشی افسر نے ارسلان تاج کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ ارسلان تاج کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے، جس پر عدالت نے ارسلان تاج کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت چودہ نومبر تک ملتوی کردی، سابق رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج پر کار سرکار میں مداخلت اور عوام کو ملکی اداروں کے خلاف اکسانے کا الزام ہے، ان کے خلاف لانڈھی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

Pakistan Tehreek Insaf

Arsalan Taj