یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات پر بڑا ریلیف ملنے کے امکانات کم
یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات پر بڑا ریلیف ملنے کے امکانات کم ہوگئے، آئندہ 15 روز کے لیے قیمتوں پر معمولی کمی یا پھر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے، گزشتہ پندرہ روزمیں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی نہ ہی ایکسچینج ریٹ کے باعث کوئی فرق پڑا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اب کوئی بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
دستاویز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 15 روز کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی اوسطاً شرح 90.88 ڈالر فی بیرل پررہی ہے جبکہ 16اکتوبر سے ملکی سطح پر روپے کی قدر مستحکم ہونے کی بجائے کمزور ہوئی، 16 اکتوبر کو ایکسچینج ریٹ کے تحت روپے کی قدر 276 روپے 75 پیسے تھی جبکہ 30 اکتوبر کو روپے کی قدر 281 روپے سے زائد پر ٹریڈ ہوئے ہے۔
ایکسچینج ریٹ اور عالمی مارکیٹ کے باعث قیمتوں میں بڑا ریلیف نہیں بنتا تاہم اوگرا قیمتوں سے متعلق ورکنگ 31 اکتوبر کو حکومت کو بجھوائے گا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جبکہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد کل قیمتوں کا تعین کرے گی۔
دوسری جانب یکم نومبر سے پیٹرول، ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلرز مارجن بڑھائے جانے کا امکان ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کے فی لیٹر پر مارجن میں 88 پیسے آئل کمپنیوں کے مارجن میں فی لیٹر 47 پیسے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر 41 پیسے اضافے کی تجویز بھی ہے جو بڑھانے کی صورت میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مزید کم ہوں گے۔
Comments are closed on this story.