Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فلسطین کی حمایت نہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین عائزہ خان پر شدید برہم

’آپ نے اتنے بڑے پلیٹ فارم پر فلسطین کے بارے میں کچھ بھی پوسٹ نہیں کیا‘
اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2023 03:10pm
تصویر: عائزہ خان/انستاگرام
تصویر: عائزہ خان/انستاگرام

اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینوں کی بدترین نسل کشی نے ہر آنکھ کو اشکبار کردیا ہے، تاہم پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ عائزہ خان کی خاموشی نے ان کے مداحوں کومشتعل کردیا۔

اسرائیل کی اس بربریت پر اب تک اُشنا شاہ، عثمان خالد بٹ، ماہرہ خان، عاطف اسلم، نادیہ جمیل سمیت پاکستان کے کئی نامور اداکاروں کی جانب سے مذمت سامنے آ چکی ہے۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے فلسطین کیلئے کوئی حمایت سامنے نہیں آئی ہے، جس پر ان کے چاہنے والے شدید برہم ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:

فلسطینیوں کی بے بسی پر انجلینا جولی بھی برہم، فالوورز سے عطیات کی اپیل

سہیل سمیر کا اداکارہ میرا سے متعلق حیران کن انکشاف

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا پھر ایک ساتھ

ایک صارف نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سے بہت مایوس ہوں، آپ کو ایک بہت بڑا پلیٹ فارم دیا گیا ہے، کم از کم ایک بار انسانیت کی خاطر اس کا استعمال کریں اور بیداری پیدا کریں‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ نے اتنے بڑے پلیٹ فارم پر فلسطین کے بارے میں کچھ بھی پوسٹ نہیں کیا‘۔

ایک صارف نے اداکارہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’عائزہ خان آپ کو شرمندہ ہونا چاہئے، ضرورت کے وقت آپ فلسطین کے لیے بات بھی نہیں کر رہی ہیں‘۔

ایک صارف نے اداکارہ کوخاموش رہنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان میں بہت کچھ ہو رہا ہے، میں نے ہمیشہ آپ کو خاموش رہتے ہوئے دیکھا ہے۔ فلسطینیوں کو قتل کیا جا رہا ہے، معصوم بچے مارے جارہے ہیں۔ لیکن ہمیشہ کی طرح آپ خاموش ہیں‘۔

عائزہ خان پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں، انسٹاگرام پر ان کے 13 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔

عائزہ خان کا شمارشوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے اب تک کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے دلوں کو چھوا ہے۔

Gaza

Instagram

lifestyle

Criticism

Ayeza khan

Palestinian Israeli Conflict

solidarity with Palestinians