Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جامعہ کراچی: امین الحق کا ہراسانی کے واقعات پر نگراں حکومت سے کارروائی کا مطالبہ

نگراں وزیر داخلہ فوری کارروائی کا حکم دیں، سابق وفاقی وزیر کا مطالبہ
شائع 30 اکتوبر 2023 01:42pm
سابق وفاقی وزیر امین الحق - تصویر/ فائل
سابق وفاقی وزیر امین الحق - تصویر/ فائل

سابق وفاقی وزیر امین الحق نے جامعہ کراچی میں طالبات سے ہراسانی کے واقعات پر نگراں حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

امین الحق نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ جامعہ میں ایک ہفتہ میںہراسانی کے دو واقعات شرم کا مقام ہے، جامعہ کراچی کی انتظامیہ سیکیورٹی کو سخت کرے اور ملوث لوگوں کی نشان دہی کرے۔

سابق وفاقی نے کہا کہ جامعہ کی سیکیورٹی کی زمہ داری پولیس پر بھی عائد ہوتی ہے، نگراں وزیر داخلہ فوری کارروائی کا حکم دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی کے واقعے پر شدید تحفظات ہے، انتظامیہ کے پاس اے پی ایم ایس او کا وفد بھیجا تھا۔

مزید پڑھیں

جامعہ کراچی کی طالبات کو زبردستی رکشے میں بیٹھانے کی کوشش

جامعہ کراچی کی طالبات کے مبینہ اغواء کے معاملے کا ڈراپ سین

جامعہ کراچی، طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

sindh

harassment

Aminul Haque

Karachi university